26 لاکھ روپے کا مبینہ جعلی چیک دینے والے کیخلاف مقدمہ

26 لاکھ روپے کا مبینہ جعلی چیک دینے والے کیخلاف مقدمہ

شاہپور صدر (نامہ نگار) جعلی چیک دے کر شہری کو مبینہ طور پر دھوکہ دینے والے شخص کے خلاف تھانہ جھاوریاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق محمد یوسف ولد محمد افضل نے رپورٹ درج کرائی کہ محمد عباس ولد محمد وارث سکنہ جھاوریاں کے ساتھ اس کا کاروباری لین دین تھا، جس کی بابت ملزم نے اسے 26 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ محمد یوسف نے چیک بینک الفلاح میں جمع کرایا تو اکاؤنٹ میں رقم موجود نہ ہونے کے باعث چیک ڈس آنر ہوگیا۔پولیس تھانہ جھاوریاں نے شہری کی درخواست پر محمد عباس کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...