مکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن و استحکام کیلئے سنگ میل، سیدال خان

مکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن و استحکام کیلئے سنگ میل، سیدال خان

قومی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی استحکام، قومی یکجہتی ناگزیر، مختلف وفود سے گفتگو

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے چیئرمین سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر رانا محمود الحسن، مختلف پارلیمنٹیرینز، وکلاء، دانشوروں، سول سوسائٹی، تاجر برادری، چیمبرز آف کامرس کے نمائندگان اور دیگر اہم شخصیات نے ملاقاتیں کیں۔ ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال، امن و امان، قومی ترقی اور خطے میں ہونے والی اہم پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے کو خطے اور عالمی امن و استحکام کے لیے اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کے ساتھ مسلم دنیا میں باہمی اتحاد، اعتماد اور اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

موجودہ عالمی حالات میں سکیورٹی چیلنجز کسی ایک ملک تک محدود نہیں، اس لیے مشترکہ تعاون اور باہمی مشاورت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کر رہا ہے، موجودہ سیاسی و عسکری قیادت کی مدبرانہ حکمت عملی کے باعث دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ قومی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی استحکام، قومی یکجہتی اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ پاکستان قدرتی وسائل اور معدنی دولت سے مالا مال ہے۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر علاقوں میں موجود معدنی وسائل کو مؤثر پالیسی سازی، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملکی معیشت کی مضبوطی اور عوام کی خوشحالی کیلئے بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...