حافظ آباد میں بدمعاشی کلچر کا خاتمہ یقینی بنایا جائیگا :ڈی پی او

حافظ آباد میں بدمعاشی کلچر کا خاتمہ یقینی بنایا جائیگا :ڈی پی او

فواد احمد کے عوام دوست اقدامات ،میرٹ پر مبنی پالیسیاں خوش آئند ہیں :رانا ارشد امید ہے فوری انصاف کی فراہمی کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائینگے :امتیاز احمد تاج

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ڈی پی او نے کہا ہے کہ تھانوں میں خواتین کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی اور ملازمین کی بد سلوکی، نازیبا رویہ کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا جرائم پیشہ عناصر کیلئے حافظ آباد کی سرزمین تنگ اور بدمعاشی کلچر کا خاتمہ یقینی بنایا جائیگا۔پیٹرن انچیف تاج میڈیا گروپ رانا محمد ارشد انجم نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیسنگ کے معیار میں نمایاں بہتری ، قانون کی بالادستی کو فروغ اور عوام کے پولیس پر اعتماد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ، انہوں نے ڈی پی او فواد احمد کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں،عوام دوست اقدامات اور میرٹ پر مبنی پالیسیوں کو خوش آئند قرار دیا۔ ڈی پی او فواد احمد نے منصب سنبھالنے کے بعد مثبت اصلاحات متعارف کرائیں جن کے باعث عوام کو ریلیف اور پولیس کے احتسابی نظام کو مزید مؤثر بنایا گیا۔چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب چودھری امتیاز احمد تاج نے اس بات کو بھی سراہا کہ تھانوں میں تعیناتیاں میرٹ ، اہلیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں ،امید ہے کہ ڈی پی او فواد احمد کی قیادت میں ضلع میں جرائم کی بیخ کنی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کیلئے مزید مؤثر اقدامات کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...