پاک، سعودیہ، ترکیہ معاہدہ، نئے دور کا آغاز ہو گا، کاشف چودھری
دیگر اسلامی ممالک، تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، تعلیم، ٹیکنالوجی کی بھی شامل کیا جائے
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں ہونے والے تاریخی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ مسلم دنیا کے درمیان اتحاد، باہمی اعتماد اور مشترکہ تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تعاون کو صرف دفاعی شعبے تک محدود رکھنے کے بجائے اسے تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، تعلیم، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے فروغ کیلئے بھی استعمال کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اس تعاون کے دائرہ کار کو مرحلہ وار دیگر برادر اسلامی ممالک تک بھی وسعت دی جائے تاکہ مسلم ممالک باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ معاشی، تجارتی اور سلامتی کے مفادات پر مل کر کام کر سکیں۔
مسلم دنیا کے بڑے ممالک کے درمیان ایک مضبوط تجارتی اور معاشی تعاون کا پلیٹ فارم قائم کیا جا سکتا ہے جس کے ذریعے رکن ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ، سرمایہ کاری کے مواقع، مشترکہ صنعتی منصوبے شروع کرنے اور کاروباری رکاوٹیں کم کی جا سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاجر و صنعت کار وفود کے باقاعدہ تبادلے کا سلسلہ شروع کیا جائے اور بعد ازاں دیگر اسلامی ممالک کے چیمبرز آف کامرس، تاجر تنظیموں اور کاروباری برادری کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments