ایف جی ای ایچ اے کے زیر اہتمام قیمتی کمرشل پلاٹس کی نیلامی آئندہ ماہ ہوگی
اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) کے زیر اہتمام سیکٹر جی 13اور جی 14کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی ستمبر 2026کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگی۔۔۔
جس میں سرمایہ کاروں کو دارالحکومت کے اہم تجارتی مقامات پر جائیداد حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا جائے گا۔ نیلامی میں جی14مرکز کے کمرشل پلاٹس، جی 14/2کے کلاس تھری کمرشل پلاٹس، مکسڈ یوز (مخلوط استعمال) پلاٹس جبکہ موو ایریا میں کارپوریٹ آفس کیلئے ایک پلاٹ بھی شامل ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments