راولپنڈی، ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس، 12کیسوں کی منظوری

راولپنڈی، ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس، 12کیسوں کی منظوری

اٹک کے کیسز زوننگ اور میپنگ کے ساتھ فریش رپورٹس کے ہمراہ پیش کرنیکی ہدایت

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے ماحولیاتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے 12کیسز کو اپروو کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع اٹک کے کیسز زوننگ اور میپنگ کے ساتھ فریش رپورٹس کے ہمراہ آئندہ اجلاس میں پیش کیے جائیں۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں محکمہ ماحولیات کے انسپکٹرز اپنے اپنے ایریاز میں اب تک جاری ہونے والے این او سیز پر ہونے والی تعمیرات کی تفصیلی رپورٹ لے کر آئیں۔ انسپکٹرزموقع پر جا کر چیک کریں کہ تعمیراتی این او سی کے بعد آپریشنل این او سی کے مطابق دی گئی تمام تر شرائط کو پورا کیا جا رہا ہے۔ ؎

انہوں نے کہا کہ این او سی اپروول کے پراسس کو تیز کیا جائے تاکہ معاشی سرگرمی کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔ دریں اثنا کمشنر نے ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں ایم ڈی رانا ساجد نے ان کا استقبال کیا، کمشنر راولپنڈی نے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں انہیں صفائی آپریشنز کی ورکنگ، مانیٹرنگ، عملے کی حاضری، وہیکل ٹریکنگ اور دیگر اہم امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...