حساس علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت
ممکنہ خطرات کے سدباب کے لیے مؤثر کارروائیاں کی جائیں،آئی جی سندھربیع الاول کے جلوسوں کے روٹس کی مکمل مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس کا انعقادکیا گیا۔اجلاس میں سنی مکتبہ فکر کے علماء اور اکابرین نے متعلقہ ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کے ہمراہ بزریعہ وڈیولنک شرکت کی۔ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور ڈویژنل و زونل ڈی آئی جیز نے ربیع الاول کے سیکورٹی انتظامات، مرکزی جلوسوں، تقریبات کے حوالے علیحدہ علیحدہ بریفنگ دی۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے اجلاس کے موقع پر کہا کہ 12 ربیع الاول کے تمام پروگرامز، جلوسوں اور اجتماعات کی سکیورٹی کوموثراقدامات کیے جائیں اور اسکے ساتھ علمائے کرام، مذہبی شخصیات اور منتظمین کی سیکیورٹی کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ جبکہ چھوٹے یا بڑے تمام جلوسوں کو یکساں اہمیت دیتے ہوئے سیکیورٹی فراہم کی جائے جلوسوں کے روٹس کی مکمل مانیٹرنگ اور سیکیورٹی کلیئرنس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ جلوسوں کے مقررہ روٹس کو کلیئررکھا۔ 12 ربیع الاول کے حوالے سے تمام اضلاع میں جامع کنٹی جنسی پلان فوری طور پر مرتب کیے جائیں۔ آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ اب تک کیے گئے تمام انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی تفصیلات، نتائج اور کارکردگی پر مشتمل رپورٹ فوری ارسال کی جائے ۔ حساس علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments