ڈسٹرکٹ بار چنیوٹ کاالیکشن نسوانہ گروپ نے جیت لیا

 ڈسٹرکٹ بار چنیوٹ کاالیکشن نسوانہ گروپ نے جیت لیا

شمیم رضا صدر،عاطف اقبال جوائنٹ سیکرٹری ودیگرعہدیدارمنتخب،حامیوں کے بھنگڑے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ کے انتخابات میں نسوانہ گروپ نے میدان مار لیا ۔صدارتی نشست پر شمیم رضا زیدی 406 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، مدمقابل مہر مظہر حسین ہرل نے 173 ووٹ حاصل کر سکے ، نائب صدر کی نشست پر احمد رحمان نیکوکارہ نے 326 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی، مدمقابل ملک مقصود کھوکھر کو 254 ووٹ ملے۔

جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر عاطف اقبال لونا 336 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، مہر ذکا اﷲ ہرل نے 238 ووٹ حاصل کیے ۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر عثمان ظفر سیچ نے 309ووٹ حاصل کرکے کامیاب، مدمقابل ایاز رحمان سہارن 267 ووٹ لے سکے ۔ انتخابی نتائج کے بعد ڈسٹرکٹ بار میں جشن کا سماں رہا۔ کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ کامیاب امیدواروں نے وکلا برادری کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بار کے مسائل کے حل اور وکلا کی بہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...