نہری پانی چوری کر نیوالے 40 سے زائد افراد پر مقدمات
محکمہ انہار ٹیموں نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا ،کھال توڑنے والوں کیخلاف کارروائی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نہری پانی چوری کرنے والے 40 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔تھانہ جھمرہ کے مختلف علاقوں میں محکمہ انہار ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران 40 سے زائد افراد کو نہری کھال توڑ کر پانی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جو چوری شدہ پانی سے اپنی فصلوں کو سیراب کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments