انٹر بورڈ ، اسٹیٹ آف دی آرٹ ای مارکنگ لیب کا افتتاح

انٹر بورڈ ، اسٹیٹ آف دی آرٹ ای مارکنگ لیب کا افتتاح

تعلیمی بورڈز کو ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کی جانب لے جایا جا رہا ہے ،اسماعیل راہوپوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،وزیرجامعات،یوم آزادی کی تقریب

کراچی(این این آئی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے موقع پر انٹربورڈ کراچی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ای مارکنگ لیب کا بھی باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو تھے ۔ تقریب میں وائس چانسلر داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین، چیئرمین سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر مشرف علی راجپوت، ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل طحہٰ سلیم بھی موجود تھے ۔ وزیر جامعات نے قومی پرچم لہرایا اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔محمد اسماعیل راہو نے اسٹیٹ آف دی آرٹ ای مارکنگ لیب کا افتتاح کیا اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں ای مارکنگ کے نظام، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، امتحانی پرچوں کی ڈیجیٹل مارکنگ اور امتحانی عمل کو شفاف و مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اپنے خطاب میں محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی دفاع، سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دے رہی ہیں، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ  سندھ کے تعلیمی بورڈز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ڈیجیٹلائزیشن، ای مارکنگ اور آٹومیشن کی جانب لے جایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...