مزار قائد پر یوم آزادی کی تقریب کی تیاریاں مکمل
کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی انتظامیہ نے یومِ آزادی پر مزار قائد پر پرچم کشائی کی تقریب کے انعقاد کی تیاریا ں مکمل کر لی ہیں۔
بابائے قوم کے مزار پر یوم آزادی کے موقع پرگورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کابینہ کے ارکان اور اعلی حکام شرکت کریں گے وہ اس موقع پر پرچم کشائی کریں گے ، مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے ۔کراچی کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں ہر ضلع میں جشن آزادی کے حوالہ سے تقریبات اور قومی جذبہ اجاگر کرنے کے لئے تقریبات اور پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔ بدھ کو ضلعی انتظامیہ وسطی نے جناح کالج میں جشن آزادی کے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا۔ جشن آزادی کے پروگرام میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے خصوصی شرکت کی انھوں نے پرچم کشائی کی اور جشن آزادی کا کیک کاٹا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments