7 ستمبر کو ختم نبوت کانفر نس اتحادِ امت کا مظہر:علما کرام

7 ستمبر کو ختم نبوت کانفر نس اتحادِ امت کا مظہر:علما کرام

کانفرنس فرقہ واریت کے خاتمے میں مؤثر کردار ادا کرے گی :خدام ختم نبوت

چناب نگر(نامہ نگار)خدام ختم نبوت پاکستان کے مرکزی چیئرمین مولانا علامہ محمد قادری، مولانا عطا الرحمان حقانی، مولانا محمد سلمان عثمانی، مولانا ریاض جمیل، محمد حنیف مغل، مولانا احسان الرحمان، مولانا عبدالرحمان اور مولانا عرفان الرحمان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 7 ستمبر کو چناب نگر میں ہونے والی انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس اتحادِ امت کا عظیم مظہر ثابت ہوگی، جس کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے اور فرقہ واریت کے خاتمے میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ کانفرنس میں بھرپور شرکت کی جائے گی جبکہ اس سلسلہ میں تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...