نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے ، :احمد محبوب
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب کے صدر انجینئر احمد محبوب نے کہا ہے کہ خداوند کریم کی اسلام کے بعد ہمارے لیے سب سے بڑی نعمت پاکستان ہے ، جہاں ہم آزادی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
وطن عزیز کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا یک جان اور یک زبان ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکزی مسلم لیگ جھنگ کے زیر اہتمام ‘‘نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے ’’ کے موضوع پر منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments