ڈی سی جھنگ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال احمدپورسیال کا اچانک دورہ
زیر علاج مریضوں سے ہسپتال کے عملے کے رویے ، ادویات بارے معلو مات لیں
احمدپورسیال (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین نے ضلعی افسران کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمدپورسیال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد نوید حیدر، تحصیلدار محمد اقبال منڈ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قاسم بشیر سمیت تحصیل کے دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ڈ پٹی کمشنر نے ایمرجنسی سمیت ہسپتال کے تمام شعبہ جات اور مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں سے ہسپتال کے عملے کے رویے ، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں جبکہ طبی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ویٹنگ گیلری میں موجود شہریوں سے بھی گفتگو کی اور ان کے مسائل دریافت کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments