گڑھ مہاراجہ :کم عمر بچوں کو سرعام سگریٹ کی فروخت
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا) احمد پور سیال میں پابندی کے باوجود کم عمر بچوں کو سرعام سگریٹ فروخت کیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
شہریوں کے مطابق دکاندار مبینہ طور پر سکول و کالج کے طلبہ اور نوجوانوں کو سگریٹ فروخت کر رہے ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے کارروائی سے گریزاں ہیں۔ والدین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم عمر بچوں کو سگریٹ کی فروخت سے نوجوان نسل نشے کی طرف مائل ہو رہی ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور پابندی پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments