اٹھارہ ہزاری:لاغر و بیمار جانوروں کے گوشت کی مبینہ فروخت، احتجاج

اٹھارہ ہزاری:لاغر و بیمار جانوروں کے گوشت کی مبینہ فروخت، احتجاج

چکن فروشوں کی بھی سرکاری نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کئے جانے کی شکایات

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا) اٹھارہ ہزاری اور گردونواح میں مبینہ طور پر لاغر اور بیمار جانوروں کے گوشت کی سرکاری نرخوں کے بجائے من مانے داموں فروخت کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ چکن فروشوں کی جانب سے بھی مبینہ طور پر سرکاری نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کیے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ شہریوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اٹھارہ ہزاری شہر، روڈو سلطان، کوٹ شاکر اور ملحقہ علاقوں میں بعض قصاب مبینہ طور پر حکومتی نرخنامے کو نظرانداز کرتے ہوئے چھوٹا گوشت من مانے نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گوشت کی قیمتیں پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں، جبکہ مبینہ طور پر ناقص، لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کیے جانے کی شکایات نے عوام کی پریشانی مزید بڑھا دی ہے ۔دوسری جانب برائلر گوشت کے نرخوں میں بھی مبینہ من مانے اضافے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ شہریوں اور سول سوسائٹی کے حلقوں نے کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر جھنگ اور اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری سے مطالبہ کیا ہے کہ قصابوں اور چکن فروشوں کے نرخوں کی کڑی نگرانی کی جائے ، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور گوشت کے معیار کی باقاعدہ جانچ کے لیے متعلقہ اداروں کو متحرک کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...