چنیوٹ میں کھلی کچہری، ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے
درخواستوں پر پیش رفت کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے :ڈاکٹرنویدعاطف
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے مقررہ وقت میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او نے شکایات مرکز کے افسران کو درخواستوں پر پیش رفت کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments