عید میلاد النبیؓ :چنیوٹ میں امن و امان ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں ضلعی امن و امان اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علما کرام، ضلعی امن کمیٹی کے اراکین، تاجروں اور سکیورٹی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی، امن و امان کے قیام، جلوسوں اور دیگر تقریبات کے انتظامات سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور تجاویز پیش کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں گے ۔ تمام مکاتب فکر کے علما کرام اور شہری انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ پرامن ماحول برقرار رکھا جا سکے ۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے ۔ اجلاس کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی، امن و امان اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments