جواں سالہ لڑکی اورکمسن لڑکے کوزیادتی کانشانہ بنادیاگیا
مدینہ ٹاؤن کے علاقے حسن پورہ میں شبیرنے لڑکی کواغواکرکے زیادتی کی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اورکمسن لڑکے کوزیادتی کانشانہ بنادیاگیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے حسن پورہ میں شبیر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر اس کی بیٹی کو اغواء کرلیا گیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔ادھر تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے بھائی والا کے قریب دانش علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا سات سالہ بیٹا گلی میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران ملزم نے اسے قابو کردیا اور اپنے ساتھ لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments