سابق ریڈر ڈی ایس پی کی لاکھوں روپے مالیت کی بھینس چوری
سمندری (نمائندہ دنیا )تھانہ ترکھانی کے علاقے میں نامعلوم چور سابق ریڈر ڈی ایس پی شاہد محمود کی لاکھوں روپے مالیت کی بھینس چوری کر کے فرار ہو گئے۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ، تاہم آخری اطلاعات تک چوروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا جا سکا ہے ۔متاثرہ شہری نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری شدہ بھینس کی فوری برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments