بغیر لائسنس طوطے رکھنے پر کارروائی، 90 ہزار جرمانہ

بغیر لائسنس طوطے رکھنے پر  کارروائی، 90 ہزار جرمانہ

کمالیہ (نمائندہ دنیا )وائلڈ لائف رینجرز نے کمالیہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر سے بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر رکھے گئے۔۔۔

 طوطے برآمد کر لیے ۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق کارروائی انسپکٹر وقاص خان گادھی اور انسپکٹر محمد یسین نے دیگر عملے کے ہمراہ کی۔ کارروائی کے دوران ملزم عمران کاٹھیا کے گھر سے بغیر لائسنس رکھے گئے طوطے برآمد کیے گئے ۔وائلڈ لائف قوانین کی خلاف ورزی پر ملزم کے خلاف چالان مرتب کر کے کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...