جشن عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس 12 ربیع الاول کو کمال چوک سے روانہ ہوگا

جشن عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس  12 ربیع الاول کو کمال چوک سے روانہ ہوگا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مرکز اہلسنت جامع مسجد بلال، محلہ بخشی پارک میں جماعت علماء اہلسنت، مختلف تنظیموں کے علماء کرام، انجمن تاجران، سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور شہریوں کا اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے مرکزی جلوس سمیت دیگر انتظامات کو باہمی مشاورت سے حتمی شکل دے دی گئی۔اجلاس میں طے پایا کہ جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں مرکزی جلوس 12 ربیع الاول کو صبح 11 بجے کمال چوک سے روانہ ہوگا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے جلوس مختلف مقامات پر مرکزی جلوس میں شامل ہوتے ہوئے جھنگ روڈ پر واقع فٹ بال سٹیڈیم پہنچیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...