پراپرٹی کی جعلی دستاویزات تیار کروا کر شہری کیساتھ فراڈ
ملزموں نے اصغر علی کو لاکھوں کا نقصان پہنچایا ، مقدمہ درج کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی جعلی دستاویزات تیار کرواتے ہوئے شہری کو فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اصغر علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اس کی پراپرٹی کے جعلی دستاویزات تیار کرواتے ہوئے اس سے لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنادیا۔ جس سے اسے بھاری مالیت کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments