معمولی تنازع ، ملزموں کا شہری پر تشدد ، فائرنگ کر دی

معمولی تنازع ، ملزموں کا شہری پر تشدد ، فائرنگ کر دی

خوش قسمتی سے عبداللہ محفوظ رہا ،ملز م اسلحہ لہراتے ،دھمکیاں دیتے فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)معمولی تنازع کی بنا پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ کر دی گئی۔تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے گلستان کالونی میں عبداللہ نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے معمولی رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور گن پوائنٹ پر تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس پر فائرنگ کر دی۔ جس سے وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ بعد ازاں ملز م اسلحہ لہراتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...