مارکیٹ میں خریداری کے لئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مارکیٹ میں خریداری کے لئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے بھوانہ بازار میں سلیم نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments