چناب نگر :ناقص اور مہنگا دودھ فروخت ہونے کی شکایات
پاؤڈر ملا دودھ 220 روپے فی کلو تک فروخت کیے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا
چناب نگر (نامہ نگار )چناب نگر شہر اور گردونواح میں دودھ فروشوں کی جانب سے مبینہ طور پر من مانے نرخ وصول کرنے اور ناقص و غیر معیاری دودھ فروخت کیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس پر شہریوں نے متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق بعض دودھ فروش دیہی علاقوں سے دودھ خریدنے کے بعد اس میں مختلف اجزا شامل کر کے اسے مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔ بعض مقامات پر پاؤڈر ملا دودھ 220 روپے فی کلو تک فروخت کیے جانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے ، جبکہ نرخوں میں مختلف علاقوں اور دکانوں پر فرق پایا جاتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر معیاری دودھ کے استعمال سے صحت کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے اور دودھ فروشوں کو مبینہ طور پر سرکاری نرخوں کی پابندی کے بغیر کاروبار کرنے کی کھلی چھوٹ حاصل ہے ۔اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ کے معیار اور نرخوں کی فوری جانچ پڑتال کی جائے ، ناقص یا غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخ مقرر کر کے ان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments