عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت کے بنیادی عقائد میں شامل :شبیرعثمانی

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت کے بنیادی عقائد میں شامل :شبیرعثمانی

ریاستی ادارے آئینی اور قانونی معاملات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں :گفتگو

چناب نگر (نامہ نگار )انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر، نگران اور منتظم اعلیٰ ختم نبوت کانفرنس مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ 7 ستمبر کو مرکز ختم نبوت چناب نگر میں منعقد ہونے والی عظیم الشان انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس میں عاشقان رسول ﷺ جوق در جوق شرکت کریں اور اپنے دوستوں و احباب کو بھی شرکت کی دعوت دیں۔وہ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف مقامات پر منعقدہ ختم نبوت کنونشنز، سیمینارز اور اجلاسوں سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ منصب رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت مسلمہ کے بنیادی عقائد میں شامل ہے اور اس حوالے سے پوری امت کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ 7 ستمبر 1974ء کو پارلیمنٹ نے آئینی ترمیم کے ذریعے قادیانیوں اور لاہوری گروہ کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا۔ انہوں نے متعلقہ ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ آئینی اور قانونی معاملات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ 7 ستمبر کو چناب نگر میں منعقد ہونے والی کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...