مہنگائی کا جن بے قابو، ناجائز منافع خور سرگرم، شہری پریشان

مہنگائی کا جن بے قابو، ناجائز منافع خور سرگرم، شہری پریشان

اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت کیے جانے کی شکایات

سمندری (نمائندہ دنیا )سمندری میں مہنگائی کا جن بے قابو ہونے اور ناجائز منافع خوروں کی مبینہ سرگرمیوں کے باعث شہریوں کو روزمرہ استعمال کی اشیاء مہنگے داموں خریدنا پڑ رہی ہیں۔ دودھ، سبزیوں اور روٹی سمیت متعدد اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت کیے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔شہریوں کے مطابق دودھ کا سرکاری نرخ 170 روپے فی کلو مقرر ہے ، تاہم مختلف دکانوں پر اسے 220 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔ اسی طرح سبزیوں اور روٹی کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور دکانداروں کی جانب سے مبینہ طور پر من مانے ریٹس وصول کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کر رکھا ہے ، جبکہ خودساختہ مہنگائی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ دوسری جانب پرائس کنٹرول ادارے اور پیرا فورس بھی ناجائز منافع خوری اور خودساختہ مہنگائی پر قابو پانے میں مؤثر ثابت نہیں ہو رہے ، جس کے باعث منافع خوروں کو مبینہ طور پر کھلی چھوٹ حاصل ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سمندری میں خودساختہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...