طلبہ کو واٹر ریسرچ پراجیکٹس میں تکنیکی معاونت دینے کا فیصلہ

 طلبہ کو واٹر ریسرچ پراجیکٹس میں تکنیکی معاونت دینے کا فیصلہ

ضلعی آفیسر تجمل حسین لنگڑیال سے یو نیورسٹیوں کے وفود کی ملاقات

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز (PCRWR) فیصل آباد نے یونیورسٹیوں کے تحقیقی طلبہ کو مختلف واٹر ریسرچ پراجیکٹس میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں ضلعی آفیسر تجمل حسین لنگڑیال سے رفاہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خلیل اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر نے ملاقات کی۔اس موقع پر وفد نے پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کی لیبارٹری کا بھی دورہ کیا، جہاں تحقیقی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران یونیورسٹیوں کے تحقیقی طلبہ کو مختلف منصوبوں میں لیبارٹری سہولیات، تکنیکی رہنمائی اور دیگر ضروری معاونت فراہم کرنے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے تحقیق کے فروغ اور طلبہ کو عملی تحقیقی مواقع فراہم کرنے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...