محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کے زیرِ اہتمام یومِ دفاع کی تقریب
کراچی(سٹی ڈیسک)محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان، حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام اقراء یونیورسٹی کراچی میں یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
تقریب کا مقصد 6 ستمبر کے قومی و تاریخی دن کی اہمیت کو اجاگر کرنا، دفاعِ وطن کے لیے لازوال قربانیاں دینے والے شہداء اور قومی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور نوجوان نسل میں حب الوطنی، قومی ذمہ داری اور ملک و قوم کی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل، پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ سندھ، ارم تنویر نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے شہدائے وطن کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments