شہدائے پولیس کی برسیوں پر سلامی پیش ،فاتحہ خوانی
چنیوٹ،مکوآنہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)شہید سب انسپکٹر عفان ابوذر کی برسی پر ڈی ایس پی بھوانہ سلیم، ایس ایچ او تھانہ لنگرانہ سب انسپکٹر محسن حسن خان نے شہید کے گھر جاکر ورثاسے ملاقات پرخیریت دریافت کی۔
شہید ہیڈ کانسٹیبل اشرف کی برسی پر تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے شہید کی قبر پر حاضری دی ۔ پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہدا کی قبروں پر سلامی دی۔پولیس افسروں واہلکاروں نے شہداکی مغفرت کیلئے دعا کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments