اسلام کیخلاف سازشیں ملیا میٹ کر دینگے :ختم نبوت کانفرنس
عقیدہ تحفظ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائیگا:مقررین
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس حنیف محمد سٹیڈیم میں مفتی محمدجمیل کی زیر سرپرستی منعقد ہوئی ،صدارت مرکزی امیر مولانا ناصر الدین خاکوانی نے کی۔کانفرنس سے تمام مکاتب فکر کے جید علما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے ، ہم عقیدہ تحفظ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اسوقت غیر مسلم طاقتیں اسلام کے خلاف طرح طرح کی سازشوں میں مصروف ہیں،ہم اپنے اتحاد سے تمام سازشوں کو ملیا میٹ کردیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments