6 سرکاری ہسپتالوں میں 48 فائر ہائیڈرینٹس نصب

6 سرکاری ہسپتالوں میں 48 فائر ہائیڈرینٹس نصب

کسی بھی ناگہانی واقعے کی صورت انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح : ثاقب رضا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)واسا فیصل آباد نے شہر کے 6 سرکاری ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 48 فائر ہائیڈرینٹس نصب کر دیے ہیں، جن کا مقصد آتشزدگی کی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے ۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر کے 6 سرکاری ہسپتالوں میں فائر ہائیڈرینٹس کی تنصیب مکمل کی گئی ہے ۔ ان میں الائیڈ ہسپتال ون میں 20، الائیڈ ہسپتال ٹو میں 10، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد، جنرل ہسپتال سمن آباد اور ایف آئی سی میں 5،5 جبکہ چلڈرن ہسپتال میں 3 فائر ہائیڈرینٹس نصب کیے گئے ہیں۔ثاقب رضا نے کہا کہ ہسپتالوں میں آتشزدگی کے کسی بھی ناگہانی واقعے کی صورت میں فوری طور پر انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...