ڈپٹی کمشنر کا سمندری کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں،طبی سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا سمندری کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں،طبی سہولیات کا جائزہ

مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے :نعمان صدیق

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے تحصیل سمندری کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں، میونسپل سروسز اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سمندری، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈ پٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی آفس، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، زیر تعمیر ٹراما سنٹر، سہولت بازار اور پیرا آفس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمندری کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ صفائی ستھرائی سمیت تمام انتظامی امور میں مزید بہتری لائی جائے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر سہولت بازار کا بھی معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...