پٹرول ریلیف کے نام پر ڈرامہ بند،قیمت کم کی جائے ، جماعت اسلامی

پٹرول ریلیف کے نام پر ڈرامہ  بند،قیمت کم کی جائے ، جماعت اسلامی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پروفیسر محبوب الزماں بٹ، چودھری محمد سلیم، میاں طاہر ایوب اور انوارالحق ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم کی جانب سے پٹرول ریلیف کے اعلان کو ڈرامہ بازی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چکربازیوں سے باز آئے اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے ۔

 رجسٹریشن کے نام پر عوام سے فراڈ ہو چکا ، اس لیے عام آدمی کو پیچیدہ ڈیجیٹل طریقہ کار میں الجھانے کے بجائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں براہ راست کم کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو پائیدار اور حقیقی ریلیف دینے کا واحد راستہ پٹرولیم مصنوعات کی فی لٹر قیمت پر عائد 130 روپے لیوی اور ٹیکسز ختم کرنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...