قذافی مارکیٹ میں فائر سیفٹی، تاجروں میں سلنڈرز تقسیم
مہمان خصوصی آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف تھے
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )فاروق اعظم چوک قذافی مارکیٹ کے قریب تاجروں کے تحفظ اور کاروباری مراکز میں فائر سیفٹی کے فروغ کے لیے آگ بجھانے والے سلنڈرز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا اور ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف تھے ۔تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی تیمور امجد لالی، ممبر پنجاب بار کونسل غلام عباس نسوانہ، صدر ڈسٹرکٹ بار سید شمیم زیدی، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ چوہدری شاہد محمود، پاکستان علما کونسل کے حافظ مقبول، چیمبر آف کامرس کے صدر فہد نعیم فخری، آل پاکستان مرکزی کلاتھ بورڈ کے صدر نصیر احمد وہرہ، ضلعی انجمن تاجران رجسٹرڈ چنیوٹ کے صدر چوہدری اصغر جٹ، سرپرست اعلیٰ خواجہ محمد ندیم، ضلعی جنرل سیکرٹری مرزا تیمور، سرپرست ملک عرفان طفیل، چیئرمین ڈاکٹر ریاض شاہد سمیت دیگر معززین، تاجر رہنماؤں اور مختلف بازاروں کے صدور و عہدیداران نے شرکت کی۔تقریب کے انتظامات قذافی مارکیٹ کے تاجر رہنماؤں فیصل شیخ اور ثمر عباس کی جانب سے کیے گئے ۔ مقررین نے کہا کہ کاروباری مراکز میں فائر سیفٹی کے مؤثر انتظامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ آگ بجھانے والے سلنڈرز کی فراہمی اور تاجروں میں حفاظتی شعور اجاگر کرنے کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں، دکانوں اور کاروباری املاک کو محفوظ بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments