مدرسے کی 18 سالہ یتیم طالبہ سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) تھانہ ساندل بار کے علاقہ چک نمبر 61 ج ب میں مدرسے کی 18 سالہ یتیم طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔
نذیر نامی شہری نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی 18 سالہ بھانجی قریبی مدرسے میں زیر تعلیم ہے ۔ دو روز قبل وہ مدرسے جانے کے لیے گھر سے نکلی تو ملزم زبیر مبینہ طور پر اسے اسلحے کے زور پر اپنے ساتھ قریبی مکان میں لے گیا، جہاں اس نے مبینہ طور پر طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے متاثرہ طالبہ کے ماموں کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments