شادی شدہ خاتون ،جواں سالہ لڑکی اورکمسن لڑکے سے زیادتی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون ،جواں سالہ لڑکی اورکمسن لڑکے کوزیادتی کانشانہ بنادیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے طارق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
ملزم نے مبینہ طور پر اس کی اہلیہ کو اغواء کر لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ادھر تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عرفان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی بیٹی کو اغواء کرلیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا، دریں اثنا تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے میں بشیر احمد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کے کمسن بیٹے کو قابو کر لیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے قرار ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments