شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی
گوجرہ (نمائندہ دنیا) چک نمبر 281 ج ب کے محمد شفیق نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ۔۔۔
اس کی اہلیہ عالیہ اسلم دوائی لینے کے لیے اڈے پر جا رہی تھی کہ راستے میں چک نمبر 281 ر ب فیصل آباد کے عظیم وغیرہ نے مبینہ طور پر اسے اغوا کر لیا اور گاڑی میں شہر کے ایک مکان میں لے گئے ۔ مدعی کے مطابق وہاں عظیم نے اسلحے کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر مبینہ زیادتی کی۔ اور بعدازاں اسے راستے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments