خاتون پر تشدد، جلتے سگریٹ سے بازو بھی جلا دیا گیا
ملزم کشمالہ جاوید کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ ویمن میں کشمالہ جاوید نامی خاتون نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اسے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور جلتے ہوئے سگریٹ سے اس کے بازو کو بھی جلا دیا، جس سے وہ زخمی ہو گئی۔ بعدازاں ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments