کھیتوں میں چارہ لینے گئے نوجوان کی درخت سے لٹکتی نعش برآمد

کھیتوں میں چارہ لینے گئے نوجوان کی درخت سے لٹکتی نعش برآمد

کلائیاں کٹی ہوئی ملیں، فرانزک ٹیموں کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع

گوجرہ (نمائندہ دنیا) چک نمبر 432 ج ب کا رہائشی نوجوان شعیب عارف کھیتوں میں چارہ لینے گیا، جہاں بعدازاں اس کی نعش درخت سے لٹکتی ہوئی برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ موقع پر پہنچ گئی اور نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی دونوں کلائیاں بلیڈ سے کٹی ہوئی تھیں جبکہ بلیڈ بھی موقع سے برآمد ہوا۔ ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعہ کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...