ٹھیکریوالا:ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 25 سالہ نوجوان جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ آبادی چک نمبر 70 ج ب، فیسکو گرڈ سٹیشن کے قریب ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے بیک کرتے ہوئے نوجوان کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 25 سالہ حسنین ولد نامعلوم موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر تھانہ ٹھیکریوالا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی نعش تحویل میں لے لی۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور اسماعیل کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments