سید فخر عباس شاہ بخاری ایچ اے آر ٹیکسٹائل ملز ورکرز یونین کے صدر منتخب
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) کھرڑیانوالہ کی معروف ایچ اے آر ٹیکسٹائل ملز میں ورکرز یونین کے سالانہ انتخابات ہوئے۔۔۔
جس میں کھرڑیانوالہ کی معروف شخصیت اور امیدوار چیئرمین یونین کونسل سید فخر عباس شاہ بخاری بھاری اکثریت سے ورکرز ویلفیئر یونین کے صدر منتخب ہو گئے ۔ نومنتخب صدر نے کہا کہ ورکرز نے انہیں جو عزت دی ہے ، وہ اس پر ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور ورکرز کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔ ان کے انتخاب پر ورکرز یونین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments