ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی 44ویں سالگرہ، کیک کاٹنے کی تقریب
ریڈیو نے قومی و علاقائی ثقافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا: تابندہ اقبال
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ریڈیو پاکستان فیصل آباد نے اپنی 44ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر نشریاتی مرکز میں کیک کاٹنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیشن ڈائریکٹر تابندہ اقبال نے ریڈیو پاکستان کے عوام کی آواز بننے ، قومی و علاقائی ثقافت کے فروغ اور عوام تک مستند معلومات کی فراہمی میں اہم کردار کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کے دور میں بھی ریڈیو پاکستان اپنی ساکھ، متنوع پروگراموں اور عوامی خدمت پر مبنی نشریات کے ذریعے عوام تک رسائی کے باعث اپنی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہے ۔ تقریب میں افسران اور عملے کے ارکان نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ریڈیو پاکستان فیصل آباد کے عوام کو باخبر، تعلیم یافتہ اور محظوظ کرنے کے کردار کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔تقریب میں بڑی تعداد میں سامعین نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے عوام کو معلومات، تعلیم اور تفریح فراہم کرنے میں ریڈیو پاکستان کے اہم کردار کو سراہا اور ریڈیو پاکستان فیصل آباد کو سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments