واسا کے ماہانہ بلز جیو ٹیگنگ کے ذریعے ڈیجیٹل نظام سے منسلک

واسا کے ماہانہ بلز جیو ٹیگنگ کے ذریعے ڈیجیٹل نظام سے منسلک

بلوں کی تقسیم کی ڈیش بورڈ پر مکمل نگرانی بھی کی جائے گی: ایم ڈی واسا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق واسا فیصل آباد نے ماہانہ بلز کی جیو ٹیگنگ کرتے ہوئے انہیں ڈیجیٹل نظام سے منسلک کر دیا ہے ، جس کے تحت صارفین کو بھجوائے جانے والے ماہانہ بلز کی ڈیش بورڈ پر نگرانی کی جائے گی۔نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت واسا کے تمام صارفین کو بھجوائے جانے والے بلز کی تقسیم کی ڈیش بورڈ پر نگرانی کی جائے گی، جس میں متعلقہ صارف کا مکمل پتہ، جائیداد کی تصویر، رقبہ، بل کی ترسیل کی تاریخ اور وقت دیکھا جا سکے گا۔اس ضمن میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صارفین کو بلز کی فراہمی کو جدید ڈیجیٹل نظام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اس نظام کے تحت بلز کی تقسیم کی جدید طریقہ کار کے مطابق نگرانی کی جا سکے گی، جس سے بلز کی صارفین تک ترسیل کا عمل بھی جامع اور مؤثر ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ واسا صارفین اپنے بلز بروقت ادا کریں تاکہ محکمہ مالی امور کے حوالے سے مزید مستحکم ہو اور شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...