ٹوبہ :سول ڈیفنس تربیتی ورکشاپ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت
ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے ، آگ سے بچاؤ اور محفوظ انخلا کے اصولوں سے آگاہی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی نجی سکول اور القائم سینٹر ٹوبہ میں سول ڈیفنس تربیتی ورکشاپ کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کیا گیا۔تربیتی سرگرمی کے دوران پہلے مرحلے میں سول ڈیفنس رضاکار دستے کے تحت بطور وارڈن اندراج شدہ طلبہ کو ابتدائی طبی امداد، زندگی بچانے کے بنیادی طریقہ کار، ہنگامی انخلا اور آگ بجھانے کے حوالے سے عملی تربیت اور مشقیں کروائی گئیں۔ طلبہ کو ہنگامی حالات میں بروقت اور مؤثر ردعمل، زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے ، آگ سے بچاؤ اور محفوظ انخلا کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔سول ڈیفنس حکام کے مطابق تربیتی سرگرمی کا مقصد نوجوانوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ضروری عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا، انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا اور محفوظ معاشرے کے قیام میں ان کا کردار مؤثر بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments