سمندری:ریلیف سکیم کے تحت شہریوں کو پٹرول کی فراہمی ، ڈیسک قائم
سمندری (نمائندہ دنیا) وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کے تحت سمندری میں شہریوں کو پٹرول کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔
بعض مقامات پر پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے شہریوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں، جہاں شہریوں کو ریلیف سکیم کے طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے ساتھ بروقت پٹرول کی فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے ۔اسی سلسلے میں الخیر پٹرولیم پر بھی وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کے تحت شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کاؤنٹر کے قیام کے ساتھ عملہ شہریوں کو سکیم کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کررہا ہے اور اہل شہریوں کو بروقت پٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ خصوصی ڈیسک کے قیام سے انہیں ریلیف اسکیم سے متعلق معلومات کے حصول اور پٹرول لینے میں سہولت مل رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments