جھنگ چیمبر کو فعال اور مؤثر پلیٹ فارم بنانا ترجیح ہے : شیخ فواد اکرم
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کے عہدے کے امیدوار شیخ فواد اکرم نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی فلاح و بہبود، کاروباری مسائل کا مؤثر حل اور جھنگ کی تجارتی و صنعتی ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، اس لیے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل، کاروباری ماحول کی بہتری اور متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ مؤثر رابطے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کو فعال، مضبوط اور مؤثر پلیٹ فارم بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے ، جہاں ہر تاجر کی آواز کو اہمیت دی جائے اور اجتماعی مفاد کو ترجیح حاصل ہو۔ مقامی صنعت و تجارت کے فروغ، نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے ، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور جھنگ کے کاروباری تشخص کو ملکی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے بھی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ ان کا مقصد صرف عہدہ حاصل کرنا نہیں بلکہ تاجر برادری کے اعتماد کو عملی خدمت میں تبدیل کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments