کمالیہ :سموگ کا باعث بننے والے متعدد بھٹے سیل اور مسمار
کمالیہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے محکمہ ماحولیات کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے اور سموگ کا باعث بننے والے متعدد بھٹوں کو سیل اور مسمار کردیا۔
انتظامیہ کے مطابق ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے غیر قانونی بھٹوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments