کمسن طالبعلم پر مبینہ تشدد، 20 ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
کمالیہ (نمائندہ دنیا) کم سن طالب علم پر مبینہ تشدد کرنے والے 20 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
محلہ بلال گنج کے رہائشی فیض سلطان فیصل نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 14 سالہ بیٹا فائز الرحمن، جو نویں جماعت کا طالب علم ہے ، اکیڈمی سے گھر واپس جارہا تھا کہ دہلی چوک کے قریب ملزموں حسیب، رائن صفدر وغیرہ 20 افراد نے اسے روک لیا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔اہل علاقہ کی مداخلت پر ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔ تھانہ سٹی پولیس نے مذکورہ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments